۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
راسک

حوزہ/ دہشت گردوں نے رات گئے ایران کے شہر ’راسک‘ کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے مرکز پر بزدلانہ حملہ کیا جس میں سیکیورٹی فورسز کے 11 جوان شہید اور کچھ زخمی بھی ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں نے رات گئے ایران کے شہر ’راسک‘ کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے مرکز پر بزدلانہ حملہ کیا جس میں سیکیورٹی فورسز کے 11 جوان شہید اور کچھ زخمی بھی ہوئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، اب تک موصول ہونے والی خبروں کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں، دہشت گرد گروپ جیش الظلم نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اس دہشت گرد گروہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے عناصر نے رات 2 بجے راسک کے مضافاتی علاقے میں واقع فراجا سیکورٹی سینٹر پر حملہ کیا، موصولہ خبر کے مطابق شہر میں حالات سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہیں اور اب حالات مکمل طور پر معمول پر آچکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .